نوٹ بندی اور چٹ فنڈ گھوٹالے میں ترنمول کانگریس کے دو ممبر ان پارلیمنٹ کی
گرفتاری کے بعدمرکز اور بنگال حکومت کے درمیان تلخ تعلقات کا اثر بنگال
گلوبل بزنس سمٹ پر بھی آج دیکھنے کو اس وقت ملا جب پروگرام کے باوجودمرکزی
وزیر خزانہ ارون جیٹلی بنگال گلوبل بزنس سمٹ میں شرکت نہیں کی۔ذرائع کے مطابق مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے شرکت کا پروگرام تھا مگر
پارٹی اعلیٰ کمان کی ہدایت کے بعد انہوں نے آخری وقت میں بنگال گلوبل بزنس
سمٹ میں شرکت نہیں کرنے کا فیصلہ کیا۔بنگال گلوبل بزنس سمٹ میں صدر جمہوریہ پرب مکھرجی، گورنر کیسری ناتھ
ترپاٹھی، وزیرا علیٰ ممتا بنرجی ، ریاستی وزیر خزانہ امت مترا اور ٹیم
انڈیا کے سابق کپتان سوربھ گنگولی، بنگلہ دیشی وزیر ، بنگلہ دیش، اٹلی ،
پولینڈسمیت 27 ممالک کے تجارتی وفود موجود ہیں ۔